ڈاکٹر خان تحریک کے کارکنوں کا مطالبات کے حل کیلئے احتجاجی مظاہرہ

ڈاکٹر خان تحریک کے کارکنوں کا مطالبات کے حل کیلئے احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹی رپورٹر)ڈاکٹرخان تحریک کے کارکنوں نے بنیادی نظام تعلیم پشتوزبان میں دینے،پختونوں کے روایات کوقانونی تحفظ دینے سمیت دیگرمطالبات کیلئے پشاورپریس کلب کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرے میں شریک افرادنے بینرزاورپلے کارڈزاٹھارکھے تھے جن پرانکے مطالبات کے حوالے سے نعرے درج تھے مظاہرے کی قیادت عابدمنیراوردیگرکررہے تھے۔مظاہرین کاکہناتھاکہ ڈاکٹرخان تحریک گزشتہ بارہ سالوں سے پختونوں کی زمین پرپختون قوم کے بنیادی حقوق کے حصول کیلئے مسلسل پرامن جدوجہدکررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ پختون بچوں کیلئے بنیادی نظام تعلیم پشتوزبان میں دینے،پختون روایات کوقانونی تحفظ،پختونوں کے وسائل میں ہرپختون کوحصہ داربنانااورپاکستا ن میں پختون قوم کے تمام قبیلوں کے پختونوں کے شناختی کارڈاورپاسپورٹ میں پہنچان کیلئے لفظ’’پختون‘‘لکھنایہ چاروں حقوق پختون قوم کی الگ پہنچان،اتحاداورترقی کیلئے لازم ہیں اگرپختون قوم کوان حقوق سے محروم رکھاگیاتوہم آزادی کیلئے جدوجہدپرمجبورہونگے۔ مظاہرین نے چیف جسٹس آف پاکستان اوردیگرحکام سے اپیل کی کی وہ پختون قوم کومذکورہ چارحقوق دینے کیلئے اپناکرداراداکرے۔