تمام مسائل کاحل قرآن و سنت کی پیروی میں ہے: ڈاکٹرعطاء الرحمن

تمام مسائل کاحل قرآن و سنت کی پیروی میں ہے: ڈاکٹرعطاء الرحمن

بخشالی(نمائندہ پاکستان)قرآن و سنت پر عمل اور شریعت کی پیروی کرنے میں تمام مسائل کا حل موجود ہے ایم ایم اے کا مقصد اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام نافذ کرنا ہے تبدیلی کا نعرہ لگانے والے سیکولر قوتوں کے اہلکار ہیں ان خیالات کا اظہار ایم ایم اے این اے بیس کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عطاء الرحمن اور پی کے پچاس کے نامزد امیدوار مولانا تاج الامین جبل نے گجرات میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں ایم ایم اے اکابرین ،کارکنان اور عمائدین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اپنے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کے قیام کا مقصد اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام نافذ کرنا ہے جبکہ دیگر غیر مذہبی پارٹیاں سیکولر سیاست کے علمبردار ہیں روٹی کپڑہ مکان کا نعرہ لگانے والوں نے ملک کا وہ حشر کیا کہ آج بجلی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ملک اندھیروں میں ڈوب چکا ہے اور عوام سولر انرجی سسٹم پر تکیہ لئے ہوئے ہیں اپنی دھرتی اپنا اختیار کا نعرہ لگانے والوں نے اس صوبے کا جو حشر کیا تھا کہ غنڈہ گردی، بتہ خوری، راہزنی،ڈاکہ زنی،قتل وقتال اور بدامنی پختون کی شناخت بن چکی تھی اسی طرح تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے نہ تبدیلی لائی اور نہ عوام کے معیار زندگی کے لئے کچھ کیا انہوں نے کہا کہ ہم ان سیکولر سیاسی جماعتوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ اصل تبدیلی روٹی کپڑہ مکان اور اپنا اختیار صرف قرآن و سنت اور شریعت محمدی پر عمل پیرا ہو نے میں مضمر ہے اس لئے ایم ایم اے کا مقصد قرآن و سنت کا نظام اور ملک میں ایک صالح معاشرے کا قیام عمل میں لانا ہے جہاں امن و آشتی وطن پرستی معاشی استحکام اور خوشحالی کا انقلاب لانا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر