عوام انتخابات میں دیانتدار قیادت کا انتخاب کریں:سینیٹر حاجی دلاور

عوام انتخابات میں دیانتدار قیادت کا انتخاب کریں:سینیٹر حاجی دلاور

مردان (بیورورپورٹ) ممتاز صنعتکار سینیٹر حاجی دلاورخان نے کہاہے کہ عوام کھرے کھوٹے میں خوب تمیز کرسکتے ہیں 25جولائی کے انتخابات میں ایسے امیدواروں کو ووٹ دیں جن کاماضی ہر قسم کرپشن سے پاک ہو اوران کے کردار پر کوئی سوال نہیں اٹھاہوں ،حلقہ پی کے 49اورپی کے 50کے عوام باشعورہیں اوروہ روایتی سیاستدانوں کے کھوکھلے نعروں اوردعوؤں میں نہیں آئیں گے اوردونوں حلقوں سے بالترتیب آزاد امیدوار عدنان خان اوراعظم خان کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے سینیٹر حاجی دلاورخان الگ الگ انتخابی جلسوں سے خطاب کررہے ہیں جس میں سینکڑوں افراد نے ان کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا انہوں نے کہاکہ ا انہوں نے کہاکہ خان خوانین ،نوابوں اور جاگیرداروں نے ہمیشہ غریب عوام کی استحصال کی ہے غریب عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے انہیں ہمیشہ کے لئے مسترد کریں گے انہوں نے کہاکہ سیاسی مداریوں سے عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں وہ غریبوں کو سیڑھی کے طورپر استعمال کرکے اقتدار کے ایوانوں میں پہنچ جاتے ہیں حاجی دلاورخان نے کہاکہ ماضی میں حلقہ پی کے 49اورپی کے 50 غریب عوام کو انتخابات میں سبزباغات دکھاکر ان سے ووٹ لئے اور کامیابی کے بعد امیدوار پیچھے مڑ کر دیکھنے کی زخمت گوارا نہیں اس دفعہ دونوں حلقوں کے غیور لوگ اپنے ووٹ کی طاقت سے فصلی بٹیروں سے بدلہ لیں گے حاجی دلاورخان نے کہاکہ 25جولائی مخالفین کے لئے یوم حساب ثابت ہوگا دونوں حلقے کے عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے روایتی سیاستدانوں کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے مسترد کردیں گے انہوں نے مزید کہاکہ کامیابی کے بعد علاقے کے تمام مسائل کو ایک ایک کرکے حل کیاجائے گا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر