اسلام ،پختون اور تبدیلی کے نعروں پر عوام کو دھوکہ دیا گیا:مختیار رضا خان

اسلام ،پختون اور تبدیلی کے نعروں پر عوام کو دھوکہ دیا گیا:مختیار رضا خان

  

بریکوٹ (نمائندہ پاکستان )سابق ادوار میں سیاسی مداریوں نے عوام سے مختلف نعروں اسلام ، پختوں قوم کے حقوق ، اور تبدیلی کے نام پر ووٹ لینے والوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا ، اور آج ایک بار سیاسی مداری نمودار ہو کر عوام کو سبز باغات دکھانے میں مصروف عمل ہیں ، 25 جولائی تیر کے نشان پر مہر ثبت کر یں اور علاقے کو تر قی کے راہ پر گامزن کر یں ۔ پی کے 6 کے عوام نے پاکستان پیپلزپارٹی کے حق میں فیصلہ دے یا ہے ۔ ان خیالات کااظہارپاکستان پیپلزپارٹی حلقہ پی کے 6 کے نامزد امیدوار مختاررضاخان ، ضلعی نائب صدر فیا ض خان، سابق امیدوار پی کے 6 شہزاد خان، تحصیل بریکوٹ کے صدر عثمان خان، عالم زیب خان ، ودیگر نے بریکوٹ کے علاقہ کوٹہ میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہو ئے کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جو غریب عوام کے حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھا رہی ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی قائدین شہید ذوالفقارعلی بھٹو اور محترمہ شہید بے نظر بھٹو نے غریب عوام کے خاطر اپنے جانوں کے نذرانے دیکر مگر غاصب اور جابرکے سامنے سر نہیں جھکایا۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملک بھر میں 55لاکھ خواتین جبکہ سوات میں 25 ہزار خواتین مستفید ہو رہے ہیں ۔اگر اللہ نے موقع دیا تو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے رقم ڈبل کر یں گے۔ مقررین نے کہا کہ ائندہ انتخابات میں جعلی تبدیلی والوں ضمانیتن ضبط کر یں گے کیونکہ جعلی تبدیلی والوں نے صوبے میں ریکارڈ کر پشن کے ساتھ ساتھ صوبے کو تباہی کے جانب گامزن کر دیا ہے ۔مقررین نے کہا کہ 26جولائی کو پی پی پی کی جیت سورج طلو ع ہو گا ۔۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -