بی آر ٹی بارے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے ،محمد خان ہوتی
مردان(بیورورپورٹ) پیپلز پارٹی حلقہ این اے 20اور پی کے 50کے امیدواراورسابق وفاقی وزیرنواب زادہ خواجہ محمد خان ہوتی نے کہاہے کہ بی آر ٹی کے حوالے سے پشاو رہائی کورٹ کا فیصلہ خوش آئندہ ہے اورنیب کو اس اہم منصوبے کے حوالے سے تحقیقات کے حکم سے تبدیلی سرکار بے نقاب ہوجائے گی ،فرنیچر ٹھیکوں ،بائیومیٹرک سسٹم اورمالم جبہ اراضی میں سابق حکومت نے بھی کرپشن کے سارے ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں اے این پی والے ایزی لوڈ ہیں تو پی ٹی آئی کے سابق وزیر ڈبل لوڈ ہیں وہ اپنے حلقہ نیابت کے علاقہ جات ساول ڈھیر ،گلی باغ ،بخشالی ،گجرات سمیت دیگر علاقوں میں الگ الگ انتخابی جلسوں سے خطاب کررہے تھے نواب زادہ خواجہ محمد خان ہوتی نے کہاکہ نام نہاد تبدیلی والے ایک بارپھر عوام کو سبز باغات دکھارہے ہیں لیکن عوام باشعورہیں اور25جولائی کووہ جھوٹ اورمنافقت کی سیاست کرنے والوں ہمیشہ کے لئے مسترد کریں گے انہوں نے اپنے مدمقابل امیدوار محمد عاطف خان کو چیلنج دیاکہ اگران کے ہاتھ کرپشن سے پاک ہیں تو وہ مناظرہ کریں اگر جیت گئے تو ہمیشہ کے لئے سیاست چھوڑ دوں گاانہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے سابق وزیر نے اربوں روپے کہاں خرچ کئے عوام تو مسائل کے حل کے لئے تڑپ رہے ہیں اگر موقع پر ملا تو سابق حکمرانوں سے ایک ایک پائی کا حساب لیں گے انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی غریب عوام کی جماعت ہے اور ان کے مسائل کے حل کے لئے بے انہتا قربانیاں دی ہیں انہوں نے کہاکہ اگر عوام نے ان پر اعتماد کیا تووہ انہیں مایوس نہیں کریں گے علاقے میں بجلی ،گیس سڑ،کوں اور گلی کوچوں کی تعمیر کے علاوہ روزگار کے مواقع پید اکریں گے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ 25جولائی کو انتخابی نشان تیر پر مہر ثبت کریں ۔