مارکیٹ مالکان نے کروڑوں روپے ہڑپ کرلئے ،قاری احمد اللہ

مارکیٹ مالکان نے کروڑوں روپے ہڑپ کرلئے ،قاری احمد اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹی رپورٹر)کوئٹہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے کرنسی ڈیلر قاری احمد اللہ سے جی بی پلازہ کارخانو مارکیٹ کے مالکان نے کروڑوں روپے کی رقم ہڑپ کرلی جس پر انہوں نے خیبر پختونخوا کی نگران حکومت اور پشاورہائیکورٹ کے چیف جسٹس سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے ۔پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قاری احمد اللہ نے کہا کہ مجھ سے پشاور کے جی بی پلازہ مالکان نے (جو الحاج خاندان سے تعلق رکھتاہے) کرنسی اورامپورٹ ایکسپورٹ کے تاجرسے سترہ کروڑ پچاس لاکھ روپے کاقرضہ لیکر دوکمر شل پلازے تعمیرکرلئے ،قرضے کی واپسی کا تقاضاکرنے پر مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں ملنے لگیں۔انہوں نے بتایاکہ وہ کرنسی کے علاوہ درآمدات وبرآمدات کا کاروبار2002 سے 2012 تک کررہاتھا پشاورکے جی بی پلازہ مالکان پیرزادہ ولد حاجی بہادر اور محمد صدیق ولد حاجی جان بادشاہ (جو پی کے 73 سے آزادحیثیت سے الیکشن لڑرہاہے) نے مجھ سے کاروبار کیلئے 2012 کے دوران 17 کروڑ 50 لاکھ کاقرضہ لیاتھااس رقم سے انہوں نے ایک پلازہ جے بی ٹاور یونیورسٹی روڈ اورنیودل جان پلازہ رنگ روڈ اچینی چوک میں تعمیر کیاتاہم قرضہ واپس کرنے سے وہ پس وپیش کرتے رہے ، بالآ خروہ ماہانہ ایک کروڑدینے پرآمادہ ہوئے اورمجھے دوکروڑروپے واپس کردئیے پھر آٹھ ماہ بعدچارکروڑ 4 چیک دیاجوبینک سے اکاونٹ میں رقم نہ ہونے کی وجہ سے باؤنس ہوگیاجس پر میں نے تین ایف ائی آر درج کراوئی،چونکہ یہ لوگ پولیس میں اثرورسوخ رکھنے والے ہیں اسلئے گرفتاری کوملتوی کرتے ہیں اور بہت جرگے ہوئے لیکن پھر بھی وہ رقم واپس نہیں کر رہے ۔ قاری احمد اللہ نے نگران صوبائی حکومت،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ،چیف سیکرٹری،آئی جی پولیس سے اپیل کی کہ بااثرلوگوں سے میرے پندرہ کروڑپچاس لاکھ روپے کی رقم واپس دلانے کیلئے اقدامات کرے اورسنگین نتائج کی دھمکیوں کانوٹس لیکرمیرے خاندان کو تحفظ فراہم کیاجائے۔