25 جولائی کو مخالفین عبرتناک شکست سے دوچار ہوں گے ،شکیل ایڈوکیٹ

25 جولائی کو مخالفین عبرتناک شکست سے دوچار ہوں گے ،شکیل ایڈوکیٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بٹ خیلہ (بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی کے 18کے نامزدامیدوارسابق صوبائی وزیرشکیل خان ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ مالاکنڈکے عوام نے ایڈوانس میں اپنافیصلہ کرلیاہے اور25جولائی کوصرف اورصرف رسمی کاروائی ہوگی اورمخالفین عبرتناک شکست سے دوچارہونگے ان خیالات کااظہارشکیل خان ایڈوکیٹ نے مختلف مقامات الاڈھنڈ،ظلم کوٹ سیری ،مالاکنڈمیں بڑے بڑے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے مقبولیت کی وجہ سے مخالفین بوکلاہٹ کاشکارہوچکے ہیں انہوں نے کہاکہ ہمارا مقابلہ بابائے تعمیرات نہیں سے بلکہ کرپشن کے بے تاج بادشاہ سے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف پیپلزپارٹی کے صوبائی صدرہمایون خان کاشوق پوراکریں گے اور25جولائی کوان کاجگہ اڈیالہ جیل ہوگاکیونکہ انہوں نے صرف اورصرف کرپشن کرکے قومی خزانے کوبے دردی کے ساتھ لوٹاگیاہے انہوں نے کہاکہ عمران خان اقتدارمیں اکرعوام کودرپیش مسائل خودبخود حل ہوجائینگے کیونکہ عمران خان نہ خود کرپشن کریں گے اورنہ کسی کوکرپشن کرنے کی اجازت دیں گے ۔