متحدہ مجلس عمل کے ترقیاتی سکیموں کی مثال نہیں ملتی ،بختیار معانی

متحدہ مجلس عمل کے ترقیاتی سکیموں کی مثال نہیں ملتی ،بختیار معانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بٹ خیلہ (بیورورپورٹ)جماعت اسلامی کے صوبائی راہنماسابق ایم این اے سیدبختیارمعانی نے کہاہے کہ متحدہ مجلس عمل نے اپنے پانچ سالہ دورحکومت میں جوترقیاتی کام کئے ہیں اس کاتاریخ میں مثال نہیں ملتا ہمارے دورے حکومت کے شروع کرداسکیمیں بھی سابقہ حکومتوں نے مکمل نہیں کی گئی ہے جوان کے غفلت اورلاپرواہی کامنہ بولتاثبوت ہے عوام 25جولائی کوسوچ سمجھ کرووٹ کااستعمال کریں ان خیالات کااظہار سیدبختیارمعانی نے گزشتہ روز میزارہ کے مقام پرایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسے سے امجدعلی شاہ مولاناجاوید مولاناعمران ہلالی نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہاکہ انہوں نے کہاکہ سوات ایکسپریس وے بٹ خیلہ باڈوان روڈ تھانہ یونیورسٹی روڈ شیرگڑھ سے لیکرلنڈاکی تک تمام روڈ بٹ خیلہ ہسپتال کے تعمیرایم ایم اے دورحکومت میں ہوئی مگرافسوس کہ ہمارے دورحکومت کے شروع کردہ منصبوے بھی سبابقہ حکومتوں نے مکمل نہیں کی انہوں نے کہاکہ انہوں نے صرف اورصرف کمیشن کے لیکراپنے جیبوں کوبھرکردیاہے متحدہ مجلس عمل اقتدارمیں اکرچوروں اورلٹیروں سے پائی پائی وصول کریگی عوام 25جولائی کودیانتدارلوگوں کوووٹ دیکراپناقومی فریضہ اداکریں ۔