حلقہ این اے 43 میں پی ٹی آئی کی پوزیشن مستحکم ہے ،عبدالمالک

حلقہ این اے 43 میں پی ٹی آئی کی پوزیشن مستحکم ہے ،عبدالمالک

ضلع خیبر (بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اورسابق سینٹر حافظ عبدالمالک قادری نے لنڈیکوتل پریس کلب میں میٹ دی پریس پروگرام میں اظہار خیال کر تے ہو ئے کہا کہ حلقہ این اے 43میں پی ٹی آئی کی پوزیشن کافی مستحکم ہے اور حلقے کے عوام انتخابی مہم میں پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کے لئے پر جوش دکھائی دے رہے ہیں سابق سینیٹر حافظ عبدالمالک قادری نے کہا کہ حلقے کے عوام بیدار ہوچکے ہیں اس الیکشن میں عوام سرمایہ دارنہ نظام کو مسترد کر دینگے مخالفین پیسوں کی زور پر ووٹرز کے ضمیرخریدنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن حلقہ کے عوام ان کے سب حربے ناکام بنا دینگے اور اس بار الیکشن میں مخالفین کو پچھلے الیکشن کے مقابلے میں دگنامارجن سے ہرائیں گے انہوں نے کہا کہ پانی کے چھوٹے ٹینکرز دینے اور ٹرانسفارمرز دینے سے کسی کا ضمیر اور ووٹ حاصل نہیں کیا جا سکتا اور کہا کہ بازار ذخہ خیل میں انتخابی مہم کی اجازت دینا اچھی بات ہے تاہم اب دیر ہو چکی ہے انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اور فورسز کے حکام نے ان کو فل پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جس سے وہ مطمئن ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر