پی پی پی کا منشور ہمیشہ عوام دوست رہا : اسرائیل صافی

پی پی پی کا منشور ہمیشہ عوام دوست رہا : اسرائیل صافی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مہمند (نمائندہ پاکستان) مہمندمیں پاکستان پیپلز پارٹی کا منشورہمیشہ عوام دوست رہا ہے۔ ماضی میں صرف بھٹو نے قبائلی عوام کے بنیادی مسائل حل کئے ہیں۔ ووٹ ایک امانت ہے اس کا صحیح استعمال کیا جائے۔ووٹ احتساب کا بہترین ذریعہ ہے۔ بھٹو خاندان نے ملک کی سلامتی اور بقاء کیلئے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں۔ قبائلی علاقوں میں بالغ رائے دہی پی پی پی کا کارنامہ ہے۔ اگر مہمند عوام نے ہم پر اعتماد کیا تو آپ کو مایوس نہیں کیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار قبائلی ضلع مہمند تحصیل صافی کے علاقہ جھنڈا مسعود میںNA-42 پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد اُمیدوار ملک اسرائیل خان صافی کے انتخابی جلسے سے ملک اسرائیل خان صافی، پی پی پی فاٹا جنرل سیکرٹری جنگریز خان، فضل ہادی، ڈاکٹر نثار، شاہ سوار خان، ملک رائیس خان، سرتاج خان ، حاجی عبدالرحیم ،ڈاکٹر محبوب، ممتاز عالم دین مولانا عبدالحق سنگر،ملک جاوید ترکزئی و دیگر قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جلسے میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی ،جلسے کے شرکاء نے ملک اسرائیل خان صافی کے ساتھ مکمل تعاؤن کی یقین دہانی کرائی۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی اس عوام کی بے لوث خدمت کی ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔ پی پی پی نے قبائلی علاقوں کے عوام کو سیاسی شعور دیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی غریبوں ، تیموں، بیواؤں اور محنت کشوں کی پارٹی ہے۔ ہم نے ہمیشہ غریب عوام کے حق کیلئے آواز اُٹھائی ہے۔بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے ضلع مہمند میں ہزاروں خواتین معاشی طور پر مستحکم ہو گئیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں مختلف پارٹیاں اور لوگ مختلف نعرے استعمال کرتے ہیں جو کہ اصل میں پی پی پی کے نعرے ہیں۔ کیونکہ قبائلی علاقوں میں تعلیم ، بجلی، صحت اوردیگر بنیادی سہولیات فراہمی پی پی پی کا مرہون منت ہے۔ انہوں نے سابقہ ایم این ایز اور سنیٹرز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ادوار میں منتخب نمائندوں نے عوام سے ووٹ لیکر علاقے کی ترقی کیلئے کوئی کام نہیں کیا ہے۔ اس لئے ووٹ کے ذریعے اُن لوگوں کا احتساب کیا جائے۔ اگر مہمند عوام نے پی پی پی کے نامزد اُمیدوار ملک اسرائیل خان صافی پر اعتماد کیا توغیرت مند قبائل کو مایوس نہیں کرینگے ہمارا وعدہ ہے کہ آپ لوگوں کو اپنا حق گھر کے دہلیز پر پہنچا ئینگے۔ اس موقع پر درجنوں افراد نے دوسرے خاندانوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔