ٹوپی ،جے یو آئی 23 جولائی کو بھر پور قوت کا مظاہرہ کرے گی
ٹوپی ( نامہ نگار) جے یو ائی (ن) 23جولائی کو اپنی طاقت کا بھر پور مظاہر ہ کرے گی۔ سینکڑوں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر مشتمل ریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔ ریلی کے شرکاء صبح 8:00بجے درالعلوم سعدیہ کو ٹھا میں جمع ہوں گے۔ جہاں سے 9:00بجے مرکزی امیر مولانا خلیل احمد مخلص ، حاجی نجیم خان ایڈوکیٹ PK-43کے امیدوار آصف کریم خان ، PK-44کے طاہر تسلیم خان ، PK-45نثار علی خان اور PK-46 کے لطیف شاکر کے قیادت میں ریلی روانہ ہو کر ٹوپی بائی پاس سے کلابٹ ، مرغز، زیدہ اور کھنڈہ موڑ سے ہو تے ہوئے صوابی امن چوک پہنچے گی۔تفصیل کے مطابق جے یو آئی نظریاتی کا ایک پر ہجوم مشاورتی اجلاس 23 مئی کو اپنی طاقت کے مظاہرہ کے حوالہ سے دارالعلوم سعدیہ کوٹھا میں ضلعی امیر مفتی ریاض گل کے زیر صدارت منقعد ہوا جس میں نظامت کی فرائض قاری شبیر احمد قاسمی نے ادا کی ہے 23جولائی کو ریلی کے حوالہ سے ایجنڈا پر مرکزی امیر اور این اے 18 کیلئے سہہ فرئق اتحاد کی امید وار مولانا خلیل احمد مخلص صوبائی جنرل سیکر ٹری حاجی نجیم خان ایڈوکیٹ پی کے 43 کے امید وار آصف کریم خان پی کے 46 کے لطیف شاکر جا وید زمان ، گل فراز خان ، حضر ت علی ،نظر محمد ، سعید اللہ ، سراج اور محمد سہیل نے تجاویزپیش کر تے ہوئے کہا کہ اس دن ہم مکمل یکجہتی کے ساتھ ساتھ اپنے بھر پور طاقت کا مظاہرہ کریں گے انہوں نے کہاکہ ریلی میں شریک لوگ نہ تو ایک دوسرے آگے بڑھنے کی کوشش کریں گی نہ ہی غیرمعذہب نعرے اور نہ ہی تیز رفتاری سے کام لے گی انہوں نے شرکاء اجلاس سے اپیل کی کہ آج سے گھرگھر اور فرد فرد تک اس پیغام کو پہنچاؤ اور ریلی کے کامیابی کیلئے اپنے پر دن رات ایک کریں ۔