متحدہ مجلس عمل کا آج مٹہ بریم پل کے فٹ بال گراونڈ میں سہ پہر 3 بجے جلسہ منعقد ہوگا

متحدہ مجلس عمل کا آج مٹہ بریم پل کے فٹ بال گراونڈ میں سہ پہر 3 بجے جلسہ منعقد ...

  

مٹہ(نمائندہ پاکستان)متحدہ مجلس عمل کا آج مٹہ بریم پل کے فٹ بال گراونڈ میں سہ پہر 3 بجے جلسہ منعقد ہوگا قائدین اور کارکنان کا عوام کو شرکت کی آپیل۔تفصیلات کیمطابق آج بروز اتوار کو بوقت 3 بجے متحدہ مجلس عمل کا مٹہ بریم پل کے قریب واقع فٹ بال گراونڈ میں ایک جلسہ منعقد ہوگا جس میں متحدہ مجلس عمل کے صوبائی قائدین شرکت کریں گے۔متحدہ مجلس عمل کے کارکنان نے عوام سے مطالبہ کیا ہیں کہ ضلع سوات کے غیور عوام اس جلسے میں کثیر تعداد میں شرکت کرکے اس جلسے کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔یاد رہے کہ مٹہ بازارمیں گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ بھی منعقد ہوا تھااور اپنے طاقت کا مظاہرہ کیا تھا جس کے بدلے میں آج متحدہ مجلس عمل کے قائدین اور کارکنان اپنے طاقت کا مظاہرہ کریں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -