مہمند، دویزئی میں 15 سالہ لڑکا بارانی تالاب میں ڈوبنے سے جاں بحق
مہمند( نمائندہ پاکستان )مہمند، دویزئی میں 15 سالہ لڑکا بارانی تالاب میں ڈوبنے سے جاں بحق،تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند کے علاقہ دویزئی میں 15سالہ لڑکا حنیف اللہ ولد سلطان محمدبارانی تالاب میں نہا رہا تھا کہ گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔لاش کو علاقے کے لوگوں نے بارانی تالاب سے نکال کر گھر منتقل کر دیا ۔ جنہیں بروز ہفتہ صبح 9 بجے اشک بار آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ اچانک واقعہ پر علاقے والوں نے انتہائی دکھ کا اظہار کیا۔