پشاور ،وزیر باغ میں ذہنی مریض نے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا

پشاور ،وزیر باغ میں ذہنی مریض نے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا

  

پشاور (کرا ئم رپورٹر)پشاور کے علاقہ وزیر باغ میں مبینہ طور پر ذہنی معذور نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا، پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ تھانہ یکہ توت کے زیر انتظام پولیس چوکی وزیر باغ کے انچارج نے بتایا کہ گزشتہ روز اطلاع ملی کہ وزیر باغ میں 24 سالہ نوجوان کامل ولد عبد الغفور نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی ہے، اطلاع پر انہوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ منتقل کردی اور شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کیا تو متوفی کے والد نے بتایا کہ کامل ذہنی طور پر معذور تھا جو پہلے بھی اقدام خودکشی کرچکا ہے لیکن اہل خانہ نے اسے بچا لیا تھا تاہم گزشتہ روز وہ گھر سے باہر تھے اور جب واپس آئے تو بچوں کے جھولے کیلئے باندھی گئی رسی سے کامل کی نعش لٹکی تھی جس نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر خودکشی کرلی تھی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -