ڈیرہ ،مختلف کارروائیوں میں 5 گرفتار ،اسلحہ وکارتوس برآمد

ڈیرہ ،مختلف کارروائیوں میں 5 گرفتار ،اسلحہ وکارتوس برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)یارک پولیس نے تھانہ کی حدود میں مختلف کاروائیوں کے دوران دورائفل ،ایک کلاشنکوف ، ایک پستول اورسینکڑوں کارتوس جبکہ چالیس ڈبی بارودی پٹاخے برآمدکرکے پانچ ملزمان گرفتارکرلیے ‘ڈیزل ایجنسی کی ناقص سیکورٹی پرایک شخص کوگرفتارکرلیا ۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او یارک محمدرمضان نے پولیس نفری کے ہمراہ مختلف کاروائیوں کے دوران دورائفل، ایک کلاشنکوف اورایک پستول جبکہ 107کارتوس برآمدکرلیے ۔40ڈبی بارودی پٹاخے بھی قبضے میں لیے گئے جبکہ مقیم شاہ میں غوثیہ ڈیزل ایجنسی کی ناقص سیکورٹی پرایک شخص کوگرفتارکرلیا ۔پولیس نے ان واقعات کی الگ الگ رپورٹ درج کرلی ہے۔