ڈیرہ ،اراضی تنازعہ ،مخالف فائرنگ سے جاں بحق
ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)اراضی کے تنازعہ پر جھوک عمرے والی میں تین بھائیوں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا‘مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطابق جھوک عمرے والی میں جاوید،کمال اورامیر ولد نورمحمدسکنائے جھوک عمرے والی نے اسلم ولدغضنفرسکنہ جھوک عمرے والی کوفائرنگ کرکے قتل کردیااورموقع سے فرارہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق فریقین میں اراضی کا تنازعہ تھا جس کی وجہ سے ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔پولیس نے اس واقعہ کا مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش اورملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا۔