فرنٹیئر فاؤنڈیشن کا تھیلی سیمیا کے مریضوں کیلئے پالیسی نہ بنانے کیخلاف مظاہرہ

فرنٹیئر فاؤنڈیشن کا تھیلی سیمیا کے مریضوں کیلئے پالیسی نہ بنانے کیخلاف ...

پشاور (سٹی رپورٹر)فرانٹیئرفاؤنڈیشن نے آنے والے انتخابات میں تمام امیدواروں اور سیاسی پارٹیوں کے صحت اور تھیلی سیمیا کے مریضوں کیلئے خاص پالسی نہ بنانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ، پشاور پریس کلب کے سامنے ہونے والے مظاہرے میں تھیلی سیمیا مریضوں اور ان کے والدین نے شرکت کی ، مریضوں اور والدین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز راٹھا رکھے تھے جس پر اپنے مظالبات درج تھے ۔مظاہرے کی قیادت فاؤنڈیشن کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر فخرزمان، لائیبہ فیاض، فاروق مہمند اور دیگر کررہے تھے اس موقع پر فاؤنڈیشن کے عہداروں کا کہناتھا کہ پاکستان میں ایک لاکھ 20ہزار سے زیادہ تھیلی سیمیا کے مریض رجسٹرڈ ہیں جس میں 35ہزار سے زیادہ خیبرپختونخوا میں ہیں انہوں نے کہا کہ ان مریضوں کو مختلف فلاحی ادارے خون کے عطیہ دے رہے ہیں لیکن حکومتی نمائندؤں نے ان کیلئے کچھ نہیں کیا ہے ان کاکہناتھا کہ آنے والے انتخابات میں ہم نے عہد کیا ہے کہ ملک بھر میں ان پارٹیوں اور امیدواروں کو ووٹ دینگے جو اپنے منشور میں صحت اور خاص طور پر تھیلی سیمیا کی مریضوں کیلئے خاص خیال رکھے انہوں نے کہا کہ ابھی تک کسی پارٹی یا امیدوار نے ان کی طرف توجہ نہیں دی ہے جس پر وہ بھی ان کو ووٹ نہیں دینگے ۔انہوں نے کہا کہ جن پارٹیوں اور امیدوارں کی ترجیح صحت ہوگی ہماری ترجیح بھی ان کی طرف ہوگی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر