نظر یاتی کارکنان اور منتخب بلدیاتی نمائندوں کا الیکشن بائیکاٹ کا اعلان
شبقدر (نمائندہ خصوصی )شبقدر پی کے 60پر پی ٹی آئی اُمیدوار کی پوزیشن انتہائی کمزور ،اپنی پارٹی کے نظر یاتی کارکنان اور منتخب بلدیاتی نمائندوں نے الیکشن سے بائیکات کا اعلان کر دیا ،پی ٹی آئی کے سابقہ ایم پی اے اور آئیندہ عام انتخابات میں نامزد اُمیدوار عارف احمد زئی پر کرپشن ،اقرباء پروری اورپی ٹی آئی کے نظریاتی کارکنان کو مسلسل نظر انداز کر نے کا الزام ، 25 جو لائی عارف احمد زئی کو ووٹ نہیں دینگے تفصیلات کیمطابق شبقدر پی ٹی آئی کے دیر ینہ نظریاتی کارکنان سینئیر عہدیداران اور منتخب بلدیاتی نمائندوں نے اپنی پارٹی پاکستان تحریک انصاف کے نامزد اُمیدوار پی کے60شبقدر اور سابقہ ایم پی اے عارف احمد زئی سے 25جو لائی کو ہونے والے عام انتخابات میں ساتھ نہ دینے کا اعلان کر کے مکمل طور بائیکاٹ کا اعلان کیا شبقدر سبحان خوڑ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے عہد یداروں منتخب بلدیا تی نمائندوں ،محمد سعید خان،ممتاز علی رشکئی ،مراد علی رشکئی،حیات شاہ ویلج کونسل پیر قلعہ ناظم،محب خان،محمد اسحاق حلیم زئی ،محمد طارق نجیب خان اور دیگر نے کہا کہ پی ٹی آئی پی کے ساٹھ کے نامزد اُمیدوار اور سابقہ ایم پی اے عارف احمد زئی2013 کے عام انتخابات میں جب ایم پی اے منتخب ہوئے تو شروع ہی سے کرپشن ،اقر باء پروری پارٹی منشور کی خلاف ورزی کارکنوں کو مسلسل نظر انداز کر تے رہے جب کہ اپنے علاقے کے ترقیاتی کاموں میں مسلسل رکاوٹ بھی ڈالتے رہے انہوں نے کہا کہ عارف احمد زئی نے 24کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ ڈالی جب کہ سرکاری محکموں میں نوکری کھلے عام فروخت کرتے تھے نامزد اُمیدوار پی کے ساٹھ اور سابقہ ایم پی اے عارف احمد زئی کے خلاف ہم نے اس وقت بھی ریلیاں اور احتجاجی دھر نے دئیے لیکن کسی نے کوئی ایکشن نہیں لیا انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ شبقدر میں پی ٹی آئی کے پانچ سالہ دور میں جو ترقیاتی کام ہوئے سابقہ ایم پی اے نے زیادہ تر ٹھیکے اپنے قریبی رشتہ داروں کو دئیے انہوں نے کہا کہ عارف احمد زئی پہلے بھی نظریاتی کارکنان نے نا اہل سمجھا اور اس بار بھی نا اہل سمجھتے ہیں اس لیے ہم 25جو لائی کو ہونے والے عام انتخابات میں عارف احمد زئی نامزد اُمیدوار پی ٹی آئی پی کے 60 شبقدر کو سپورٹ نہیں کر ینگے انکے الیکشن مہم اور ان کو ووٹ دینے سے مکمل طور پر بائیکاٹ کا اعلان کر تے ہیں