صوابی ،پی کے 47 ڈاک کے ذریعہ 15 سرکاری ملازمین کے بیلٹ پیپرز پر اسرار طور پر غائب

صوابی ،پی کے 47 ڈاک کے ذریعہ 15 سرکاری ملازمین کے بیلٹ پیپرز پر اسرار طور پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی ( بیورورپورٹ)صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 47صوابی5سے ڈاک کے ذریعے سرکاری ملازمین کے ارسال کئے جانے والے پندرہ بیلیٹ پیپرز پُر اسرار طور پر غائب ہو گئے ۔پولیس نے پوسٹ مین اور تین اساتذہ کو حراست میں لے لیا۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر محمد عادل خان نے تحریری درخواست پر فوری طور پر ڈی سی صوابی اور پوسٹ ماسٹر کارخانہ جات کو تحقیقات کا حکم دیدیا بتایا گیا ہے کہ پوسٹ آفس آدینہ سے ڈاک کے ذریعے جو ملازمین پول شدہ بیلیٹ پیپرز متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کو ارسال کر رہے تھے ان میں سے پندرہ بیلیٹ پیپرز پُر اسرار طور پر غائب ہو گئے اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کو تحریری طور پر آگاہ کیا گیا جنہوں نے فوری طور پر ڈی سی صوابی اور پوسٹ ماسٹر ڈاکخانہ جات کو تحریری طور پر فوری اور سخت تحقیقات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے اور سختی کے ساتھ قانون کے مطابق ملو ث اہلکاروں سے جواب طلبی کی ہدایت کی ۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ بیلیٹ پیپر محکمہ ڈاکخانہ جات کے ایک مجاز اہلکار اور چند اساتذہ نے اس حلقے کے ایک امیدوار پر فروخت کئے تھے تاہم حکام بالا کے تحقیقات کے نتیجے میں حقائق جلد سامنے آجائیں گے ۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس چوکی اُتم میں درج ایف آئی آر پر پولیس نے پوسٹ آفس آدینہ کے پوسٹ مین کے علاوہ تین اساتذہ کو بھی حراست میں لے لیا ہے اور یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ چوری شدہ ووٹرز کی تعداد 100 کے قریب ہے#