نظام مصطفی پارٹی کی عوام سے ڈیمزفنڈمیں تعاون کی اپیل

نظام مصطفی پارٹی کی عوام سے ڈیمزفنڈمیں تعاون کی اپیل

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نظام مصطفی پارٹی کی اپیل پر ملک بھر کے علماء ،مشائخ، ائمہ و خطباء نے جمعہ کے اجتماعات میں ڈیمزکی اہمیت کواجاگر کرنے کے لئے آگاہی فراہم کی اورعوام سے ڈیمزفنڈمیں بھرپورتعاون کی اپیل کی ۔جمعے کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ظہوراحمدسعیدی،علامہ سرفرازصابری،مفتی سیف اﷲسعید ی اور مفتی عبد القیوم نے کہاکہ پانی قدرت کو عظیم تحفہ ہے،لیکن ہم استعمال کم اور ضائع زیادہ کرتے ہیں ۔ایک گلاس پانی لے کر آدھا پیتے اور آدھا پھینک دیتے ہیں،نلکاکھلاچھوڑدیتے ہیں،پانی کے ضائع کے سبب زیر زمین پانی بھی اب میسر نہیں ،جگہ جگہ بورنگ ہونے کے باوجودپانی کی قلت برقرارہے اور آج ملک پینے اور زراعت میٹھے پانی کے سنگین بحران میں مبتلا ہے ۔ضرورت اس بات کی ہے کہ پانی کااستعمال کفایت شعاری سے کیاجائے اور بے جا بہانے سے گریز کیاجائے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -