ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ ظلم ہے ،ممتاز سہتو

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ ظلم ہے ،ممتاز سہتو

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری اور مجلس عمل کے پی ایس 89پر امیدوار ممتاز سہتو ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں میں 30 روپے کا اضافہ غریبوں کا چولہا بجھانے کی سازش ہے،ایک ہفتے کے دوران 30روپے کے اضافے کے ساتھ اب ایل پی جی 130روپے فی کلو قیمت پرفروخت ہونا غربت، مہنگائی اور ناانصافیوں کے مارے عوام کے ساتھ زیادتی ہے،25جولائی کو عوام دیانتدار اور اہل قیادت کو ووٹ دیکر عوام دشمن قیادت اور مہنگائی سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔ان خیالات کاا ظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب ظفر ٹاؤن میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ممتاز حسین سہتو نے مزید کہا کہ ڈالر مہنگا،مصنوعی بحران اور نت نئے ٹیکس لگاکر پیٹرول وایل پی جی کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کرکے عوام پر بجلی گرانا کہاں کا انصاف ہے

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -