مظفرآباد،معلم فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر کے افتتاح کی تیار یاں مکمل،جلد افتتاح ہوگا

مظفرآباد،معلم فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر کے افتتاح کی تیار یاں مکمل،جلد افتتاح ...

مظفرآباد(سٹی رپورٹر)معلم فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر کے افتتاح کی تیار یاں مکمل ‘ جلد افتتاح متوقع ‘ فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے خیر بانٹنے نکلے ہیں پرائیویٹ سیکٹر ہمارا ساتھ دے ‘ ان شاء اللہ فاؤنڈیشن کے قیام سے سب سے زیادہ فائد ہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو ہوگا ‘ ہمارا مقصد پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی فلاح ہے ‘ معلم فاؤنڈیشن مستقبل میں پرائیویٹ ایجوکیشن سیکٹر کے لیے چھتری کا کردار ادا کرے گی‘پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے لیے خیر بانٹنے نکلیں ہیں اور اس مقصد کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے ‘ پرائیویٹ اداروں کے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے کوششیں کرتے رہیں گے‘اداروں کی بہتری کے لیے ملکر کام کرنا چاہتے ہیں‘فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر کا افتتاح ان شاء اللہ عنقریب ہو گا جس میں تمام سٹیک ہولڈرز کو مدعو کریں گے ‘ مرکزی دفتر کے افتتاح کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں ان شاء اللہ جلد تاریخ کا اعلان کیا جائے گا ‘ان خیالات کااظہارچےئرمین معلم فاؤنڈیشن وجاہت اشریف اعوان اور سیکرٹری جنرل سید اشتیا ق حسین بخاری نے گوجرہ کے مقام پر منعقدہ اجلاس میں اظہار خیا ل کرتے ہوئے کیا ‘اجلا س میں وائس چےئرمین معلم فاؤنڈیشن راجہ محمد شفیق ،جوائنٹ سیکرٹری محمد اسحاق اعوان، سیکرٹری مالیات نشاد بٹ ، پریس سیکرٹری کاشف عزیز ، آفس سیکرٹری سید ثقلین بخاری اور رابطہ سیکرٹری جمال چوہدری نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ‘مقررین کا کہنا تھا کہ معلم فاؤنڈیشن کا نام معلم اعظم،معلم انسانیت کے نام نامی اسم گرامی کی نسبت سے رکھاگیاہے ‘ فاؤنڈیشن کے بنیادی مقاصد میں پرائیویٹ ایجوکیشنل سیکٹر میں کوالٹی آف ایجوکیشن کے ذریعے انقلاب لانا ‘یتیم اور مستحق طلباء کی مالی اعانت ،ممبرادارہ جات میں یکساں تعلیمی کیلنڈر متعارف کرواناشامل ہے‘ اگر ہم اساتذہ کے لیے ایک اچھا ٹریننگ سسٹم بنا کر اساتذہ کو تربیتی عمل سے گذاریں تو بہتر رزلٹس حاصل کر سکتے ہیں ‘ تعلیمی اداروں کے نصاب کو بہتر بنایا جا سکتا ہے اور تمام تعلیمی اداروں کے لیے مشترکہ تعلیمی نصاب لایا جا سکتا ہے‘فاؤنڈیشن ممبر ادارہ جات میںیکساں نصاب کو رائج کرنے ،ٹیچر ٹریننگ ورکشاپس ،کردار سازی کے ذریعےEducational Excellence چاہتی ہے ‘پرائیویٹ تعلیمی اداروں سے التماس ہے کہ اس عظیم مقصد اور کاز کے لیے ہمارا ساتھ دیں‘ بنیادی طور پر فاؤنڈیشن کا مقصد خیربانٹنا کا ہے ‘ ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر