انجمن محبان مصطفیؐ کی جانب سے سوشل میڈیا پر ختم نبوت موومنٹ جاری
مظفرآباد(سٹی رپرٹر) انجمن محبان مصطفی ﷺ آزادکشمیر کی جانب سے سوشل میڈیا پر ختم نبوت موومنٹ ذور و شور سے جاری ‘ مرکزی صدر میاں محمد شفیق جھاگوی کی ہدایت پر کارکنان تحریک ختم نبوت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ‘انجمن محبان مصطفی ﷺ کے فیس بک اکاؤنٹ اور پیج کے ساتھ ساتھ واٹس اپ پر بھی ختم نبوت کے حوالے سے عوام الناس کے لیے آگاہی مہم جاری ‘ مرکزی صدر ر انجمن محبان مصطفی میاں محمد شفیق جھاگوی نے کہا کہ جب دین اسلام سے ناواقف لوگ اسلام کے حساس موضوع پر اپنی خود ساختہ گفتگو کریں گے تو معاشرے میں بگاڑ پیدا ہو گا اور لوگ دین سے دور ہوں گے ‘ یہویوں کو اپنا خیر خواہ کہنے والے اپنا قبلہ درست کر لیں ‘ حضورﷺ کے نام پر آج بھی ان کے عشاق کٹ مرنے کا جذبہ رکھتے ہیں ‘ ختم نبوت پر تمام مکاتب فکر متحد ہیں اگر اس حساس معاملے پر کسی قسم کی بھی گفتگو ناقابل برداشت ہے ‘ مسلک اہلسنت اور بالخصوص مسلمانوں کو بدنام کروانے والے جاہل سکالرز اور ان کے حمایتیوں پر حکومت پابندی لگائے اور ان کا ٹی وی سکرین پر آنا بند کیا جائے ‘ حکومت بے لگام الیکٹرانک میڈیا کے نام نہاد سکالرز کے ؒ خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ان پر تاحیات پابندی عائد کی جائے ۔حکمران امریکہ کے ہاتھوں بک چکے ہیں ان کے منہ میں ٹکڑے ہیں باطل کے ان کی گردن میں غلامی رسول کے پٹے نہیں رہے‘ہمارے سکولوں اور کالجوں کے اندر دین اسلام کو نافذ کرنا ہوگا‘ یہ ملک اس لیے نہیں بنا کہ یہاں فلمی ماحول ہو اور باطل کا کلچر پروان چڑھایا جائے ‘ اگر اس وقت ہم نے یہ غفلت دکھا دی تو پھر یہ ایسی مجرمانہ غلطی ہو گی کہ تاریخ بھی معاف نہیں کرے گی اور اللہ اور اس کا رسول ﷺ بھی معاف نہیں کریں گے