کراچی ،پی ایس 116،مولانا عمرصادق کی پوزیشن مستحکم ہوگئی

کراچی ،پی ایس 116،مولانا عمرصادق کی پوزیشن مستحکم ہوگئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ایس 116میں متحدہ مجلس عمل کے امیدوارمولانا عمرصادق کی پوزیشن مستحکم ہوگئی ہے،عظیم الشان انتخابی ریلی کے بعدایک ہی دن میں 14 کارنر میٹنگ اورانتخابی دفاتر کے افتتاح کی تقریبات کا انعقاداورعوام کی کثیرتعداد میں شرکت نے پی ایس 116 اوراین اے 249 پر ایم ایم اے کی برتری ثابت کردی،پختون برادری اور اردواسپیکنگ برادری کے علاوہ، ہزارے وال ، پنجابی ،باجوڑی ، کوہستانی، آفریدی ، سواتی اور دیگر برادریوں کے عمائدین نے مولانا عمر صادق اور سید عطاء اللہ شاہ کی حمایت کا اعلان کردیا،انتخابی ریلی ریلی نے پی ایس 116 کے تقریباتمام علاقوں میں گھومی اور تمام راستے ریلی کے شرکاء کا عوام نے استقبال کیا اور پھول نچھاور کئے۔ریلی میں این اے249کے امیدوارسیدعطاء اللہ شاہ ، ڈاکٹرعطاء الرحمن،مولانا ہارون الرشید،مفتی فیض الحق اور دیگرعلماء کرام بھی شریک ہوئے،ریلی اور کارنر میٹنگ کے شرکاء سے بلدیہ ٹاؤن کے مختلف مقامات پر خطاب کرتے ہوئے مولاناعمرصادق نے کہاکہ انتخابات میں مقابلہ دو امیدواروں کے درمیان نہیں بلکہ تہذیبوں اور نظریوں کے درمیان ہے، یہ مقابلہ باپردگی اور بے پردگی ، غیرت اور بے غیرتی،حیاء اور بے حیائی اور مسجد اور گمراہی کے درمیان ہے، بلدیہ ٹاؤن کے غیرت مند ووٹر دولت کے جنون اور اقتدار کے غرور کو عبرت ناک شکست دیں گے،ملک کے تمام مسائل کا حل دیانتدار قیادت کا انتخاب ہے،ایم ایم اے25جولائی کو حیران کن نتائج دیگی، بعض سیاسی جماعتیں ملک میں مغربی کلچر کو فروغ دینا چاہتی ہیں جبکہ ایم ایم اے اس مقابلے میں قرآن اور سنت کے کلچر کو فروغ دینا چاہتی ہے ، عوام نے بھرپور استقبال اورپذیرائی سے ثابت کردیا کہ پی ایس 116 علماء کرام اور ایم ایم اے کے چاہنے والوں کا گڑھ ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر