پولیس نے سندھ بھر سے مجموعی طور پر48ملزمان کو گرفتار کرلیا

پولیس نے سندھ بھر سے مجموعی طور پر48ملزمان کو گرفتار کرلیا

  

کراچی (کرائم رپورٹر)ترجمان سندھ پولیس کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیوں پولیس مقابلوں سمیت علاقہ گشت ،پکٹنگ جیسے اقدامات کی بدولت سندھ پولیس نے25مفرور اور16 اشتہاریوں سمیت مجموعی طور پر48ملزمان کو گرفتار کرکے 01 پستول بمعہ راؤنڈزموبا ئیل اورموٹرسائیکل برآمد.تفصیلات کے مطابقکراچی پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیاں کر کے02مفروراور03 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتا رکر کے مو با ئیل اورموٹرسائیکل بر�آمد کر لی۔ حیدرآباد پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائی کرکے12مفرور اور02 اشتہاریوی کو گرفتار کر لیا۔ سکھر پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائی میں07مفرور اور08 اشتہاری ملزمان کو گرفتارکر لیا ۔ لا ڑکانہ پولیس نے دوران جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیوں میں04 مفروراور06اشتہاری سمیت04ملزمان کو گرفتا رکرکے01 پستول بمعہ راؤنڈزبرآمدکیے۔ترجمان سندھ پولیس کیمطابق گرفتار ملزمان سے متعلقہ پولیس تفتیش کر رہی ہے اور انکے دیگر ساتھیوں اور گروہوں کیخلاف پولیس کی خصوصی ٹیمز کو ٹاسک دے دیا گیا ہے۔ٓٓآئی جی سندھ نے ہدایات جاری کی ہیں کہ پو لیس ر ینج/ڈسٹرکٹس/زونز کی سطح پر جرا ئم کیخلا ف پو لیس آپریشنز میں مزید تیزی لا ئی جائے اور مختلف نوعیت کی وارداتوں میں ملوث گروہوں ،ان کے کارندوں اور سرپرستوں کو قانون کی گرفت میں لانے کیلئے تمام تر اقدامات کو غیرمعمو لی بنایا جائے ۔مز یدبراں انہوں نے کہاکہ کہ مختلف مقدمات میں اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کو ناصرف یقینی بنایا جائے بلکہ ایسے ملزمان کے ناموں کا رجسٹر نمبر04میں اندراج بھی لازمی کیا جائے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -