کراچی کو اسکا حق صرف مسلم لیگ(ن)ہی دلا سکتی ہے،وسیم وہرہ

کراچی کو اسکا حق صرف مسلم لیگ(ن)ہی دلا سکتی ہے،وسیم وہرہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے صوبائی حلقے پی ایس 110سے مسلم لیگ(ن)کے امیدوار، ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدرسٹیزنز سوشل فورم کے چیئرمین محمد وسیم وہرہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن)کراچی سے بھی 25جولائی کو ہونے والے انتخابات میں کامیاب ہوکرشہرقائد کے کھوئے ہوئے مقام کو واپس لائے گی اورشہر کی تعمیروترقی میں اہم کردار ادا کرے گی،کراچی کو اسکا جائز حق صرف مسلم لیگ(ن)ہی دلا سکتی ہے۔وہ اپنے حلقے کے مرکزی انتخابی دفترکلفٹن میں کراچی ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ڈسٹرکٹ ایسٹ)کی صدر رضوانہ شاہد سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے ان سے ملاقات کی اورا نہیں اپنی اور حلقے میں رہائش پذیر تاجرخواتین کی جانب سے بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔اس موقع پر محمدشاہد بھی موجودتھے۔ وسیم وہرہ نے کہا کہ افسوس ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنیوالے کو پابند قید کیا گیا، سی پیک اور گوادر پورٹ نون لیگ کا کارنامہ ہے اور سی پیک آہستہ آہستہ اپنی طاقت دکھائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں معاشی ترقی اور عوامی خوشحالی صرف اور صرف مسلم لیگ(ن)کے اقتدار میں ہی ہوسکتی ہے،پاکستان کے تین بار وزیراعظم بننے والے پاکستانی عوام کے ہردلعزیز رہنما میاں نوازشریف کو پابند سلاسل کرکے انہیں عوام سے دور نہیں کیا جاسکتا اور25جولائی کو ملک بھر میں نوازلیگ بھرپورکامیابی حاصل کرے گی۔انہوں نے کہا کہ حلقہ 110میں بعض جماعتوں کے امیدوار انکی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں اور ان کی الیکشن سے دستبرداری کی افواہیں پھیلا کر اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل چاہتے ہیں لیکن عام انتخابات میں عوام مسلم لیگ(ن)کے انتخابی نشان شیر پر مہر لگا کر پاکستان مخالف قوتوں کومسترد کردیں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر