نتائج ٹرانسمیشن سروس کے تحت بذریعہ اسمارٹ فون بھیجنے کا معاملہ

نتائج ٹرانسمیشن سروس کے تحت بذریعہ اسمارٹ فون بھیجنے کا معاملہ

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انتخابی نتائج ٹرانسمیشن سروس کے تحت بذریعہ اسمارٹ فون بھیجنے کا معاملہ،مطلوبہ ورجن کے حامل موبائل فون اوراسمارٹ فون کی ذمہ داری الیکشن کمیشن انتخابی عملہ پرڈال کربری الذمہ ہوگیا،اسمارٹ فون نہ رکھنے والے انتخابی عملہ کی سخت سرزنش کرتے ہوئے اسمارٹ فون خریدنے یا فیملی کے زیراستعمال اسمارٹ فون انتخابی ڈیوٹی کے لیے فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔عام انتخابات 2018 میں پریزائیڈنگ افسران کی جانب سے انتخابی نتائج ٹرانسمیشن سروس کے ذریعے بھیجنے کے لیےآر ٹی ایس سروس ایکٹیویٹ کرنے میں الیکشن کمیشن کوسخت مشکلات درپیش ہیں انتخابی عملہ کومطلوبہ ورجن کا اسمارٹ فون فراہم کرنے کی بجائے الیکشن کمیشن نے اسمارٹ فون کی دستیابی کی تمام ترذمہ داری سرکاری ملازمین پرڈال دی ہے الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی ڈیوٹی کرانے والے پریزائیڈنگ اور سینئر پریزائیڈنگ افسران سے اپنے اسمارٹ فون شوکرنے کا مطالبہ کیا گیا توبیشترسرکاری ملازمین کے پاس اسمارٹ فون کی بجائے سادہ فون ہونے پرالیکشن کمیشن کے افسران انتخابی عملہ پربرس پڑے،بعد ازاں انتخابی ڈیوٹی کے لیے مقررکیے گئے پریزائیڈنگ اور سینئر پریزائیڈنگ افسران کواسمارٹ فون کا انتظام کرنے کی تاکید کی گئی اورکہا گیا کہ وہ اپنے بچوں یا فیملی کے دیگرافراد کے زیراستعمال اسمارٹ فون ڈیوٹی پرلیکرآئیں تاکہ ان میں آئی ٹی ایس سافٹ وئیر لوڈ کیا جاسکے۔ انتخابات کوشفاف بنانے کے سلسلہ میں کیے جانے والے اقدامات کے تحت الیکشن کمیشن نے پریزائیڈنگ اور سینئر پریزائیڈنگ افسران کو اسمارٹ فونز پر آئی ٹی ایس سافٹ وئیردینے کا کہا تھا مگراب انتخابی عملہ کو اسمارٹ فون کا انتظام کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے ۔ علاوہ ازیں بعض حلقوں میں انتخابی عملہ کی جانب سے فراہم کیے جانے والے اسمارٹ فون مطلوبہ ورجن کا حامل نہ ہونے کے سبب نادرا کی طرف سے تیارکردہ رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم پلے اسٹور ایپلیکیشن کی انسٹالیشن میں مشکلات کا سامنا ہے اس صورتحال نے الیکشن کمیشن کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے تیارکرائے گئے آئی ٹی ایس سافٹ وئیر کو لوڈ کرنے کے لیے 5,0 یا اس سے اپ گریڈ ورجن کا اینڈرائیڈ موبائل فون ہونا ضروری ہے مگر پولنگ اسٹیشن پرتعینات کیے گئے افسران کی اکثیریت کے پاس یا تو موبائل فون پرانے ماڈلزاورپرانے ورجن کے ہیں یا ٹچ موبائیل کا ماڈل اورورجن 5.0 سے کم ہے سافٹ ویئرانتخابی عملہ کے موبائل فون میں انسال کرنے کا سلسلہ 21 جولائی تک مکمل کیا جانا تھا جس میں تاخیرہورہی ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق اس سسٹم سے انتخابی نتائج فوری بھیجنے کے لیے پریزائیڈنگ افسران فارم 45 بذریعہ اسمارٹ فون بھیج سکیں گے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -