مظفرآباد،گڑھی دوپٹہ سے ملزمان نے نابالغ لڑکی کو اغوا کرلیا

مظفرآباد،گڑھی دوپٹہ سے ملزمان نے نابالغ لڑکی کو اغوا کرلیا

  

مظفرآباد (وقائع نگار خصوصی)تھانہ گڑھی دوپٹہ کی حدود سے منظم مافیانے معصوم نابالغ لڑکی سندس بی بی دختر عبدالمجید کو اغواء کرلیاہے ۔ دچھور فقیراں کے رہائشی عبدالمجید ولد محبوب حسین نے گزشتہ روز ایس ایس پی مظفرآباد کو بیٹی کو بازیاب کرانے اور ملزمان کیخلاف کارروائی کیلئے ایک درخواست دی ہے جس پر ایس ایس پی نے نوٹس لیتے ہوئے تھانہ گڑھی دوپٹہ کارروائی کر نے کی ہدایت کی ہے اور رپورٹ طلب کرلی ہے۔ درخواست کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے عبدالمجید نے صحافیوں کو بتایا کہ میرے اور ملزمان نے مابین رشتہ کے تنازعہ پر کشیدگی چلی آرہی ہے ۔ ملزمان افراز ‘ امیتاز ‘ اشتیاق ‘ مختیار‘ سرفراز ولد سیف علی‘ غلا م حسین ‘ عبدالجلیل ‘ کالا خان ‘ رفیق ‘ رشید ‘ فضل الرحمان ‘ گوریہ الرحمان ‘ ملک زمان ‘ عبدالجلیل ولد میر اللہ ‘ یعقوب ‘ ارشاد ساکنان دچھور فقیراں ‘ عرفان ولد زمان ساکنہ دچھور میراں 20جولائی کی شام کو جب میں گھر میں موجود نہ تھا ٹیوٹا ہائی ایس میں آکرآئے اورمیر ے گھر میں داخل ہوگئے ۔ گھر میں صرف خواتین تھیں ۔ ملزمان نے میر ی بانالغ بیٹی سدس کو جبراً اٹھاکر اغواء کرلیا اور کسی نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ۔ گاڑی کو رزین نامی شخص ڈرائیو کررہا تھا ۔ واقعہ کی اطلاع مجھے میری بیوی نے بذریعہ ٹیلی فون دی اور اس واقعہ کو منیر ولد سیف علی مغل اور نوید ولد یعقوب مغل نے بھی دیکھا ہے ۔ ملزم افراز میری نابالغ لڑکی کی عزت تباہ کررہا ہے۔ انہوں نے بتا یاکہ میرے بیٹے نے ملزم افراز کی بہن سے اس کے ورثا ء کی مرضی کے بغیر شادی کرلی تھی جس پر ملزمان مجھ سے 3لاکھ روپے بطور تاوان طلب کررہے تھے۔عبدالمجید نے مطالبہ کیا ہے کہ اس کی بیٹی کوفوری بازیاب کرایا جائے اور ملزمان کیخلاف کارروائی کی جائے۔ واضح رہے کہ ایس ایس پی مظفرآباد نے تھانہ گڑھی دوپٹہ کو ہدایت جاری کی ہے کہ اس معاملہ پر کارروائی جائے اور پانچ ایام میں رپورٹ ارسال کی جائے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -