طاہرصادق کی کامیابی کیلئے دن رات ایک کردینگے،اکبرخان تنولی

طاہرصادق کی کامیابی کیلئے دن رات ایک کردینگے،اکبرخان تنولی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


حسن ابدال(نمائندہ پاکستان)ہم سب ایک ہیں !میجر طاہر صادق کی کامیابی کے لیے دل و جان سے محنت کریں گے۔عمران خان اس ملک کے عوام کی امیدوں کا محور بن چکے ہیں۔چوروں لٹیروں کی سیاست 25جولائی کو ہمیشہ کے لیے دفن ہو جائے گی۔ ہمارے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کرنے والے منافقین کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ عمران خان کے ہر فیصلے پر لبیک کہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اور عمران خان کے قریبی ساتھی اکبر خان تنولی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اٹک کے عوام عمران خان سے محبت کرتے ہیں آنے والے انتخابات میں ووٹ کی طاقت سے پی ٹی آئی کو اقتدار میں لا کر نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ہر فیصلے پر لبیک کہیں گے اور ان کے فیصلے کے مطابق ہی میجر طاہر صادق کی مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میجر طاہر صادق اس ضلع کی پہچان ہیں اور پی ٹی آئی کا ہر ورکر ان کی کامیابی کے لیے جدو جہد کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان اختلافات تلاش کرنے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ہم سب ایک ہیں اور ہمارا مقصد صرف عمران خان اور پی ٹی آئی کو اقتدار میں لانا ہے تا کہ نئے پاکستان کے تحت اس ملک کے ہر شہری کو برابری کے حقوق میسر آ سکیں۔