بلوچستان کو پر امن و خوشحال بنا نا ہمارا مشن ہے :آغا بنگلزئی

بلوچستان کو پر امن و خوشحال بنا نا ہمارا مشن ہے :آغا بنگلزئی

کوئٹہ(خصوصی رپورٹ)مستونگ ترقیافتہ اور پرامن بلوچستان ہمارا مشن ہے دشمن کے ایجنٹوں کو ناکامی کے سوا کچھ ہاتھ نہیںآئیگا شہید میر سراج خان رئیسانی سمیت تمام شہدا کا خون رائیگان نہیں جائیگا ان کے خون کا قرض ہر صورت چکائیں گے سیکورٹی فورسز پولیس اور ایف سی نے صوبے سے 98 فیصد بدامنی و دہشت گردی کا خاتمہ کر چکے ہیں ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر داخلہ آغا عمر بنگلزئی اور آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم انجم نے شاہی باغ ڈی سی کمپلیکس میں سانحہ درینگڑھ کے شہدا کے ایصال ثواب کے لیئے قران خوانی دعا کے موقع پر شہدا کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کیا اس موقع پرڈپٹی کمشنر مستونگ قائم لاشاری ڈی پی او ایوب اچکزئی اور دیگر بھی موجود تھے صوبائی وزیر داخلہ آغا عمر بنگلزئی نے کہا کہ اس ملک کی ترقی خوشحالی کے لیئے ہمارے جوانوں نے بے شمار قربانیاں دی ہے اور ان قربانیوں کی بدولت اللہ تعالیٰ نے ہمیں ایک آزاد و خودمختار وطن سے نوازا ہے انہوں نے کہاکہ یہ ملک ہم نے حادثاتی طور پرنہیں بلکہ ایک نظریہ کے تحت بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا ہے اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیئے مزید جتنی قربانیاں دیناپڑی دینگے انہوں نے کہا کہ سانحہ مستونگ کے شہداء4 کے غم میں نہ صرف بلوچستان بلکہ پورا پاکستان برابر کے شریک ہیں اور اس سانحہ کی بین الااقوامی سطح پر مذمت کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی ایک فرد نہیں بلکہ ایک سوچ اور نظریہ کا نام تھاجوملک اس ملک کے بہادرسپاہی اور محب وطن ہونیکا ثبوت دیکر امر ہوگئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پہلے سے زیادہ مضبوط و مستحکم ہے اور انہوں نے کہا کہ سانحہ مستونگ میں جن شہدا نے اس ملک کی بقا کے لیئے جو قرنیاں دی ہے انہوں نے اپنے خون سے ملک کا قرض ادا کردیاہے شہداء4 اور ان کے ورثاکو ہم سلام پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ جس قوم میں قربانی کا جذبہ ہووہ کھبی دشمن کے ہاتھوں شکست نہیں کھاسکتی اور وہ ہمیشہ سرخرو ہوتے ہیں جو سب سے بڑی کامیابی ہے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ضمیر اور اللہ تعالٰی کے سامنے جوابدہ ہیں انہوں نے کہا کہ مشترکہ کوششوں سے ہی دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہے اور ہمیں اس ناسور کو ہر صورت جڑھ سے ختم کرنا ہوگا۔ حکومت اور پاک فوج دہشت گردوں کی اس جنگ میں ایک پیج پرہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم آئندہ بھی دہشت گردی اور اس میں ملوث عناصر کے ڈٹ کر مقابلہ کرینگے ،انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے حالیہ واقعات الیکشن 2018کو ملتوی کرنے کی ناکام کوشش ہیں جس کا ہم سب ملکر مقابلہ کریں گے۔انہوں نے کہاکہ الیکشن 2018اپنے مقررہ وقت پر منعقدہوں گے اور اس حوالے سے صوبائی حکومت پوری طرح سے تیار ہے۔

Back to Conversion Tool

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر