فیصل رضا عابدی کاعلی رضا عابدی کی حمایت کا اعلان

فیصل رضا عابدی کاعلی رضا عابدی کی حمایت کا اعلان

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم کے امیدوار قومی اسمبلی علی رضا عابدی نے وائس آف شہدا کے سربراہ و سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی سے ان کے گھر جاکر ملاقات کی ہے۔ فیصل رضا عابدی نے انتخابات میں علی رضا عابدی کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے امیدوار قومی اسمبلی علی رضا عابدی کی فیصل رضا عابدی سے ملاقات ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ علی رضا عابدی خود فیصل رضا عابدی کے گھر گئے تھے۔ جبکہ دوسری جانب فیصل رضا عابدی نے الیکشن میں علی رضا عابدی کی حمایت کا اعلان بھی کردیا ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -