مسائل کی اصل ذمہ دار ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی ہیں، اسامہ رضی

مسائل کی اصل ذمہ دار ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی ہیں، اسامہ رضی

کراچی (پ ر)جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر و حلقہ این اے 243سے مجلس عمل کے نامزد امیدوار ڈاکٹر اسامہ رضی نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل کی اصل ذمہ دار ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی ہیں ،پی ٹی آئی کے امیدوار مسائل حل کرنے کے دعوے لے کر آرہے ہیں جنہیں یہاں کے مسائل کا علم ہی نہیں ہے ، ان شاء4 اللہ 25جولائی کو اہل کراچی ان سب کو مسترد کرکے مجلس عمل کی اہل اور دیانت دار قیادت کو ہی ووٹ دیں گے ، کتاب کی کامیابی کراچی کے عوام کے روشن اور محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گلستان جوھر پہلوان گوٹھ میں عظیم الشان جلسہ عام اور کارنر میٹینگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علاوہ ازیں ڈاکٹر اسامہ رضی نے جامع مسجد بیت المکرم گلشن اقبال کے باہر بھی عوام سے ملاقاتیں کیں اور ایم ایم اے کا منشوراور پروگرام بھی پیش کیا۔اس موقع پر امیدوار صوبا ئی اسمبلی پی ایس 101 بابر قمر عالم ،مجلس عمل کے رہنما مولانا عبدلالکریم عابد ،مولانا عاصم کریم، یوسف عالم اور دیگر بھی موجود تھے۔ڈاکٹر اسامہ رضی نے خطاب کرتے ہوئے مزیدکہاکہ ماضی میں کراچی کے عوام نے ایم کیوایم کو ووٹ دیے لیکن اس نے عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے عوام کا استحصال کیا۔ آ ج کراچی مسائلستان بنا ہوا ہے ، مسائل کے حل کے لیے کسی بھی پارٹی نے آگے بڑھ کرکوئی اقدامات نہیں کیے لیکن الیکشن کے آتے ہی پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کو کراچی کے عوام کی یاد آگئی اور وہ لوگ جو کراچی کے مسائل تک نہیں جانتے وہ اب بھی کراچی سے الیکشن لڑرہے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر