بلاول بھٹوزرداری کی حلقہ این اے 246 میں انتخابی مہم جاری

بلاول بھٹوزرداری کی حلقہ این اے 246 میں انتخابی مہم جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے حلقہ این اے 246 کے پی ایس 108 میں انتخابی دفاتر اور کارنر میٹنگ کا سلسلہ تیز رفتاری کے ساتھ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں نوالین محراب خان عیسی خان روڈ ،سنگو لین سربازی محلہ ، عبدالرحیم لاسی اسٹریٹ گلستان کالونی میں کارنر میٹنگز گزشتہ روز منعقد کی گئی ۔ جس میں پی ایس 108کے امیدوار حاجی عبدالمجید بلوچ، سینیٹر یوسف بلوچ، ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات شکیل چوہدری، اختر بروہی ،ارشد میر، اعجاز بوکسر، یاسین گڈو، اسد بلوچ، یونس بلوچ، مولا بخش مومن ، غنی شمع، اقبال کشمیری، محبوب عالم ، غلام نبی لاسی ودیگر موجود تھے۔ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار حاجی عبدالمجید نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ لیاری کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے اور انشاء اللہ ہم لیاری کے عوام کے ووٹوں سے منتخب ہوکر مزید بہتری لائے گے۔سینیٹر یوسف بلوچ کا کہنا تھا کہ لیاری کا دل پیپلز پارٹی کے ساتھ دھڑکتا ہے اور لیاری کے عوام نے پیپلز پارٹی کے تین نسلوں کے ساتھ ساتھ شانہ بشانہ کھڑے اور ہر جدوجہد میں ساتھ دیا ہے اور اس بار بھی لیاری میں صرف تیر چلے گا اور مخالفین کی آرزوئیں دفن ہوجائے گی۔ کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات شکیل چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی آج بھی خدمت کے عزم پر گامزن ہے اور کراچی میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں کے بعد مخالفین کی نیند حرام ہو گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام جان چکی ہے اس ملک میں اگر کوئی سیاسی اور جمہوری پارٹی ہے تو وہ صرف اور صرف پیپلز پارٹی ہے۔