ریڈفاونڈیشن نے میٹرک کے نتائج دیکر علمی دوستی کا عملی ثبوت دیا،چوہدری آصف
مظفرآباد ( سٹی رپورٹر) جماعت اسلامی ضلع مظفرآباد کے سیکرٹری جنرل، سابق امیدوار اسمبلی چوہدری آصف یعقوب ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ریڈفاونڈیشن نے میٹرک کے نتائج دیکر علمی دوستی کا عملی ثبوت دیا، تعلیمی ترقی کے لیے آزاد کشمیر میں ریڈ فاونڈیشن جوکردار ادا کر رہی ہے وہ ناقابل فراموش اور قابل تحسین ہے، ریڈفاونڈیشن سکول سسٹم اپنے قیام کے مقاصد کے حصول میں مکمل کامیابیاں حاصل کررہا ہے گزشتہ روز میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نیکہاکہ ریڈفاونڈیشن کے سکول سسٹم کی بنیاد رکھتے ہوئے تعلیمی ترقی اور بلند معیار تعلیم کے لیے جوپالیساں مرتب کی گئیں تھیں ان پر مکمل عملدرآمد کیا جارہا ہے جس باعث یہ ادارہ کامیابی کے ذینے چڑھتا جارہا ہے، ریڈفاونڈیشن سکول سسٹم میں اس وقت ہزاروں یتیم، بے سہارا اور غربت کی لکیر سے نیچے کی زندگی گزارنے والے بچے بھی مفت تعلیم حاصل کرکے اپنا مستقبل روشن بنا رہے ہیں، ایسے بچے جو کسی سرکاری تعلیمی ادارے میں تعلیم حاصل کرنے کی سکت نہیں رکھتے تھے وہ بھی ریڈفاونڈیشن سکول سسٹم میں اعلیٰ معیار کی تعلیم حاصل کررہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ امسال میٹرک کے نتائج میں میرپور بورڈ میں پوزیشنیں لینے اور شاندار نتائج دینے پر ریڈفاونڈیشن سکول سسٹم کی انتظامیہ، جملہ سٹاف، طلبہ اور ان کے والدین مبارکباد کے مستحق ہیں۔