سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں آج اہم مقدمات کی سماعت ہو گی

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں آج اہم مقدمات کی سماعت ہو گی
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں آج اہم مقدمات کی سماعت ہو گی

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں آج اہم مقدمات کی سماعت ہو گی،چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ اہم مقدمات کی سماعت کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں بنچ پارکس پرقبضے،سندھ پولیس میں کرپشن اور لوڈشیڈنگ سے متعلق کیسز، منچھر جھیل آلودگی اورواٹرکمیشن سے متعلق درخواستوں پر سماعت کرے گا۔سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر مارٹن کوارٹرز اور ایف سی ایریا کے رہائشی احتجاج کر رہے ہیں،مظاہرین سرکاری کوارٹرزخالی کرانے کے نوٹس دیے جانے پر احتجاج کررہے ہیں۔

مزید : جرم و انصاف /علاقائی /سندھ /کراچی