ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (اتوار) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل
جولائی22 اتوار۔ اہم امور ذاتی طور پر طے کرنے کی کوشش کریں۔ آپ کے خیالات میں مثبت تبدیلی آئے گی۔ خریداری کرتے وقت فضول خرچی نہ کریں۔ کاروباری و ملازمتی لحاظ سے مثبت دن ہونگے۔
برج ثور
جولائی22 اتوار۔ گزشتہ منصوبوں کو عملی شکل دے سکیں گے۔ دوسروں کا تعاون حاصل رہے گا۔ سفر پیش آ سکتا ہے۔ جو آپ کے لیے سفر وسیلۂ ظفر ثابت ہو گا۔ملازمتی و کاروباری امور میں غفلت نہ برتیں۔
برج جوزا
جولائی22 اتوار۔ خاص مقاصد کے تحت سفر کرنا مفید رہے گا۔ مضبوط قوت ارادی، قائدانہ صلاحیت اور ذاتی امور پر توجہ رہے گی۔ تکنیکی کام درپیش رہیں گے۔ معاملات پر توجہ بڑھے گی۔ جسمانی صحت کا خیال رکھیں۔
برج سرطان
جولائی22 اتوار۔ دوسروں سے وابستہ بعض امیدیں پوری ہونے کا امکان ہے۔ دوسروں کیساتھ غیر ضروری بحث و مباحثہ سے گریز کریں۔ شریک کار کیساتھ تعاون کریں اور سیاسی حکمت عملی اختیار کریں۔
برج اسد
جولائی22 اتوار۔ کاروباری معاملات طے کرتے وقت جلد بازی سے کام نہ لیں۔ حالات میں مثبت تبدیلی آئے گی۔ خفیہ امور میں احتیاط برتیں۔ کوئی چھوٹی سی غلطی بری بھی بن سکتی ہے۔ لہٰذا محتاط رہیں۔
برج سنبلہ
جولائی22 اتوار۔ اخراجات پر کنٹرول کریں۔ مالی ساکھ برقرار رکھنے کی کوشش کریں۔ ذہنی دبائو اور غیر مستحکم فیصلے ہو سکتے ہیں۔ غلط فہمیوں کا دور کرنے کر سکیں گے۔ سوچ کو مثبت انداز میں استعمال کر سکیں گے۔
برج میزان
جولائی22 اتوار۔ کاروبار میں اتار چڑھائو رہے گا۔ اجتماعی کاموں میں شرکت کر سکیں گے۔ کسی نئے پراجیکٹ کے متعلق منصوبہ بندی ہو سکے گی۔ خفیہ امور میں احتیاط برتیں۔ اپنی صحت جسمانی کا بھی خیال رکھیں۔
برج عقرب
جولائی22 اتوار۔ کاروبار میں محنت و لگن سے مالی آمدن میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ کوئی نیا کام شروع کرنا مفید رہے گا۔ صحت کے معاملات میں بہتری آئے گی۔ دور دراز کے مقام سے ملنے والی خبر آپکی سوچ کو نیا ولولہ دے گی۔
برج قوس
جولائی22 اتوار۔ کسی شخصیت سے ملاقات کا امکان ہے۔ ناممکن بھی ممکن ہو سکے گا۔کاروباری امور میں توجہ رہے گی اور نئی سرمایہ کاری کا موقع ملے گا۔ دوستوں کے ساتھ مل کر کوئی پروگرام بنا سکیں گے۔
برج جدی
جولائی22 اتوار۔ کاروباری اور ملازمتی امور کے سلسلے میں اچھی خبریں سننے کو ملیں گی۔ کاروباری امور میں تبادلۂ خیال بہتر رہے گا۔ حساس نوعیت کے امور میں محتاط رہیں۔ بعض مسائل کا حل کر سکیں گے۔
برج دلو
جولائی22 اتوار۔ خفیہ امور کے سلسلے میں دوسروں پر بھروسہ نہ کریں۔ کاروباری و کیرئیر سے متعلقہ امور خاصی اہمیت کے حامل ہوں گے۔ متوقع نتائج مل سکیں گے۔ حکامِ بالا کے ساتھ مستحکم تعلقات بن سکیں گے۔
برج حوت
جولائی22 اتوار۔ مالی معاملات میں احتیاط برتیں۔ خود اعتمادی بڑھے گی۔ شراکتی کام کے سلسلے میں شریک کار کے بعض مشوروں پر عمل کرنا مفید رہے گا۔ مالی معاملات میں ایک دوسرے سے مشورہ ضروری ہے۔