” میں آپ کا دکھ سمجھ سکتا ہوں اوردوپہر ایک بجے میں ۔۔۔“ چیف جسٹس نے کراچی پہنچ کر ایسا اعلان کر دیا کہ شہریوں کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی

” میں آپ کا دکھ سمجھ سکتا ہوں اوردوپہر ایک بجے میں ۔۔۔“ چیف جسٹس نے کراچی ...
” میں آپ کا دکھ سمجھ سکتا ہوں اوردوپہر ایک بجے میں ۔۔۔“ چیف جسٹس نے کراچی پہنچ کر ایسا اعلان کر دیا کہ شہریوں کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی کراچی آمد کے موقع پر سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر سرکاری کوارٹرز میں رہنے والے افراد گھر خالی کرانے کے نوٹس ملنے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر مظاہرین سے ملنے پہنچ گئے اور گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آ پ کی بھلائی کیلئے ایک واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا افتتاح کرنے جارہا ہوں ، مجھے معلوم ہے کہ آپ صبح چھ بجے سے میرا انتظار کر رہے ہیں ، مجھے آپ کے دکھ کا احساس ہے ، ایک بجے تک واپس آ کر آپ کا مسئلہ سنوں گا ۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان آج سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں منچھر جھیل آلودگی، واٹر کمیشن سے متعلق درخواستوں کی سماعت کریں گے، اس کے علاوہ پارکس پر قبضے، سندھ پولیس میں کرپشن اور لوڈشیڈنگ سے متعلق کیسز کی بھی سماعت ہوگی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -