حنیف عباسی کے خلاف ایفیڈرین کوٹہ کیس کا تحریر ی فیصلہ جاری کر دیا گیا

حنیف عباسی کے خلاف ایفیڈرین کوٹہ کیس کا تحریر ی فیصلہ جاری کر دیا گیا
حنیف عباسی کے خلاف ایفیڈرین کوٹہ کیس کا تحریر ی فیصلہ جاری کر دیا گیا

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ (ن)کے رہنما حنیف عباسی کے خلاف ایفیڈرین کوٹہ کیس کا تحریر ی فیصلہ جاری کر دیا گیا۔

تحریری فیصلہ کے مطابق ایفیڈرین کوٹہ کیس میں مسلم لیگ (ن)کے رہنما حنیف عباسی کو عمر قید اور 10لاکھ جرمانے کی بھی سزا سنا دی گئی،عمر قید کی سزا دفعہ 9سی کے تحت ہوئی ،جرمانے کی عدم ادائیگی پرحنیف عباسی کو مزید 2سال قید بھگتنا ہو گی جبکہ حنیف عباسی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر کے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے ۔تحریری فیصلہ کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے رہنما حنیف عباسی کو انسداد منشیات ایکٹ 16کے تحت بھی سزا سنائی گئی،حنیف عباسی کودفعہ 16کے تحت1سال قید اور5ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی سنا دی گئی جبکہ دفعہ 16کے تحت جرمانے کی عدم ادائیگی پر ایک ماہ مزید قید بھگتنا ہو گی۔مسلم لیگ (ن)کے رہنما حنیف عباسی کے خلاف ایفیڈرین کوٹہ کیس میں دونوں سزائیں ایک ساتھ شروع ہو گی۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -