پاکستان زمبابوے کے درمیان پانچواں ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا

پاکستان زمبابوے کے درمیان پانچواں ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا
پاکستان زمبابوے کے درمیان پانچواں ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا

  

بلاوائیو (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ون ڈے سیریز کاپانچواں اور آخری میچ آج کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان زمبابوے کا میچ سوا 12 بجے شروع ہوگا جبکہ گرین شرٹس کو سیریز میں 0-4 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔پاکستانی قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سیریز میں کلین سوئپ کے لئے پر امید ہیں۔

واضح رہے کہ فخر زمان کی ڈبل سنچری اور امام الحق کی سنچری کی بدولت پاکستان نے زمبابوے کو چوتھے ون ڈے میچ میں 244 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی تھی اور فخر زمان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان ون ڈے تاریخ میں تیز ترین ہزار سکور کرنے سے صرف 20رنز کی دوری پر ہیں اور اسی ریکارڈ پر نظریں جمائے وہ آج میدان میں اتریں گے ۔

مزید : بین الاقوامی /کھیل