حنیف عباسی کا کورنگ کینڈیڈیٹ کیوں نہیں ہے ؟ اصل وجہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

حنیف عباسی کا کورنگ کینڈیڈیٹ کیوں نہیں ہے ؟ اصل وجہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں ...
حنیف عباسی کا کورنگ کینڈیڈیٹ کیوں نہیں ہے ؟ اصل وجہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد منشیات عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماءحنیف عباسی کو ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں عمر قید کی سزا سنا دی ہے جس کے بعد و ہ الیکشن کیلئے بھی نااہل ہو گئے ہیں اور ان کا کورنگ کینڈیڈیٹ بھی نہیں ہے جس پر سینئر صحافی و تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے انتہائی حیران کن بات کہہ دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق عالمگیر خان مشوانی نا می صارف نے لکھا کہ حفیظ اللہ نیاز کا کہناہے کہ فیصلے کی تاریخ پہلے 2 اگست رکھی گئی اور اسی وجہ سے کورنگ کینڈیڈیٹ ہٹا دیا گیا مگر جیسے ہی کوورنگ امیدوار ہٹایاگیا تو فیصلے کی تاریخ 21 جولائی رکھ دی گئی ۔مسلم لیگ ن کی جانب سے حنیف عباسی این اے 60 سے شیخ رشید کے خلاف الیکشن لڑ رہے تھے لیکن نااہلی کے بعد اب وہ الیکشن نہیں لڑ پائیں گے۔

واضح رہے کہ انسداد منشیات عدالت کے جج سردار محمد اکرم خان کی سربراہی میں ہفتے کے روز دن 12 بجے کیس کی سماعت ختم ہوئی اور فیصلہ محفوظ کر لیا گیا جو رات 11 بجے سنایا گیا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق کمرہ عدالت میں موجود اے این ایف اہلکاروں نے حنیف عباسی کو گرفتار کر لیا۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ 363 کلو گرام ایفیڈرین کا درست استعمال کیا گیا جبکہ ملزم حنیف عباسی باقی 137 کلوگرام ایفیڈرین کے استعمال کا ثبوت نہ دے سکے جس پر انہیں سزا سنائی گئی۔

مزید :

قومی -