چیف جسٹس ثاقب نثارنے گریٹر کراچی سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کا افتتاح کردیا

چیف جسٹس ثاقب نثارنے گریٹر کراچی سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کا افتتاح کردیا
چیف جسٹس ثاقب نثارنے گریٹر کراچی سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کا افتتاح کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس پاکستان میاں محمد ثاقب نثارنے گریٹر کراچی سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کا افتتاح کردیا،واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ 180 ملین گیلن گندے پانی کو صاف کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے ٹریٹمنٹ پلانٹ کادورہ کیا اور واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے احاطے میں پودا بھی لگایا۔چیف جسٹس پاکستان ماڑی پور میں ٹریٹمنٹ پلانٹ کے افتتاح کے لئے پہنچے تو سربراہ واٹر کمیشن جسٹس ریٹائرڈ امیر ہانی نے چیف جسٹس کااستقبال کیا،ٹریٹمنٹ پلانٹ واٹر کمیشن کی ہدایت پرکراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے تعمیر کیا جس کے تحت ٹریٹمنٹ پلانٹ سے سیوریج کاپانی ٹریٹ کرکے سمندربردکیاجائے گا،منصوبے کو پچاس فیصد صوبائی اور پچاس فیصد وفاق نے فنڈز دیے ہیں جبکہ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی کل لاگت 36.117ملین سے زائد ہے،واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ یومیہ 77ملین گیلن گندے پانی کو صاف کرے گاجبکہ یہ پلانٹ 180 ملین گیلن گندے پانی کو صاف کرنےکی صلاحیت رکھتا ہے۔