کمالیہ کا 16 سالہ نوجوان بھارت میں دل کے آپریشن کے دوران زندگی کی بازی ہار گیا

22 جولائی 2018 (11:15)

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ویب ڈیسک)کمالیہ کا 16سالہ نوجوان احسن کھرل بھارت میں دل کے آپریشن کے دوران زندگی کی بازی ہار گیا

،تفصیلات کے مطابق کمالیہ کے محسن خان کھرل کا سولہ سالہ بیٹے کو دل کا عارضہ لاحق تھا جس کے علاج کے سلسلہ میں کمالیہ سمیت دیگر شہروں سے بھی فنڈ ریزنگ مہم شروع کی گئی او بالاآخر چیف آف آرمی سٹاف قمر باجوہ کے نوٹس اور معاونت کے بعد احسن کو علاج کے لئے بھارت بھجوا دیا گیا جہاں پر گذشتہ روز دل کے آپریشن کے دوران مذکورہ نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا مرحوم کی میت کو وطن واپس لانے کے انتطامات کئے جا رہے ہیں۔

 

مزیدخبریں