2لڑکیوں سمیت 3خواتین سے زیادتی، ویڈیو بھی بنائی گئی

2لڑکیوں سمیت 3خواتین سے زیادتی، ویڈیو بھی بنائی گئی
2لڑکیوں سمیت 3خواتین سے زیادتی، ویڈیو بھی بنائی گئی

  

نوائے وقت کے مطابق ، ساہیوال، ملتان،اوکاڑہ (ویب ڈیسک) 2لڑکیوں سمیت3خواتین سے زیادتی، ویڈیو بھی بنائی گئی۔ ساہیوال کے محلہ ظہیر سٹی میں (ع) بی بی کی والدہ اس ملنے آئی اس کے خاوند نے ساس کو گھر میں اکیلے پاکر زیادتی کی کوشش کی، مزاحمت پر خاتون کے کپڑے پھٹ گئے، شور واویلہ پرملزم فرارہوگیا۔ ریلوے روڈ ساہیوال کی رہائشی رضیہ بی بی رات اوورہیڈ برج پرکھڑی تھی جسے کیری ڈبہ سوارفرید ٹاؤن کے معین الدین ‘محمد سلیم ‘سلیمہ بی بی‘جاوید ملک‘کرن زویااورفداحسین نے لفٹ کے بہانے سوار کرا لیا اور نامعلوم مقام پر لے گئے جہاں پر ملزموں نے گن پوائنٹ پر زیادتی کرتے رہے اور اسکی ویڈیو فلم بنا لی۔ ملتان کی تحصیل شجاع آباد کے علاقے گنجی بستی میں بھٹہ مزدور 19سالہ لڑکی کوتین افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ تھانہ صدر سیالکوٹ کے گاؤں سدرہ بدرہ کی غزالہ عشرت کا جیٹھ محمد شہباز سیلنڈر میں گیس بھروانے غزالہ عشرت کی نو سالہ بیٹی منیبہ بی بی کو ساتھ لے گیا۔ راستہ میں محمد شہباز نے ویران جگہ پر منیبہ بی بی سے زبردستی زیادتی کر رہا تھا کہ بچی کے شور پر ندیم اور ریاض انکے قریب پہنچے تو محمد شہباز بچی کو چھو ڑکر فرار ہو گیا۔ پولیس نے غزالہ عشرت کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے شہباز کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ اوکاڑہ میں افضل کا 4 سالہ بھانجا عبدالرحمن گلی میں کھیل رہا تھا کہ اوباش ناصر ورغلا کر ساتھ لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

 

مزید : علاقائی /پنجاب /ساہیوال /ملتان