حساس ادارے کی گاڑی ٹائر پھٹنے سے الٹ گئی، ایک اہلکار شہید، 4 زخمی

Jul 22, 2018 | 11:20:AM

حافظ آباد،پنڈی بھٹیاں (ویب ڈیسک)حافظ آباد کے نواحی گائوں جلال آنہ کے قریب موٹر وے پر حساس ادارے کی گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا جس سے گاڑی الٹ جانے سے حساس ادارہ کا ایک ملازم شہید جبکہ چار شدید زخمی ہوگئے۔

حساس ادارہ کی گاڑی ملازمین کو الیکشن ڈیوٹی کے سلسلہ میںراہوالی سے فیصل لے جا رہی تھی کہ جلال آنہ کے قریب موٹروے پر اچانک گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا جس سے گاڑی قلابازیاں کھاتے ہوئے الٹ گئی اور اہلکارباسط علی شہید جبکہ دیگر چار شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کردیا گیا۔

 

مزیدخبریں