غیرت کے نام پر سسر نے ہونیوالے داماد اور بیٹی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

غیرت کے نام پر سسر نے ہونیوالے داماد اور بیٹی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا
غیرت کے نام پر سسر نے ہونیوالے داماد اور بیٹی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

  

پشاور(ویب ڈیسک)پشاور کے نواحی علاقہ اصحاب بابا میں غیرت کے نام پر سسر نے اپنے ہونے والے داماد اور بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، مقتولین کی 6 ماہ پہلے منگنی ہوئی تھی اور ایک ہفتہ قبل دونوں سیر و تفریح کیلئے گئے تھے جس کا لڑکی کے والد کو رنج تھاجس نے واپسی پر پہلے اپنی بیٹی اور پھر اپنے ہونے والے داماد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

’’چھ ماہ قبل 18 سالہ دائود کی منگنی 16 سالہ آمنہ سے ہوئی تھی اور دونوں ایک ہفتہ قبل سیر و تفریح کیلئے گئے تھے جہاں سے واپسی پر گزشتہ روز آمنہ کے والد کو کسی نے طعنہ دیا کہ شادی سے قبل ہی تمہاری بیٹی اپنے منگیتر کے ساتھ سیر و تفریح پر جارہی ہے یہ کیا ماجرہ ہے، جس پر باچا گل نے طیش میں آکر پہلے اپنی بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور بعد ازاں اپنے ہونے والے داماد دائود پر فائرنگ کردی۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ