ہر پاکستانی کے لیے6 اہم بیماریوں کے مفت علاج کیسے ہونگے؟

ہر پاکستانی کے لیے6 اہم بیماریوں کے مفت علاج کیسے ہونگے؟
ہر پاکستانی کے لیے6 اہم بیماریوں کے مفت علاج کیسے ہونگے؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پروموشنل ریلیز)انسانی زندگی کی خوبصورتی ، رعنائی اور لطف اچھی انسانی صحت سے مشروط ہے ۔ صحت اچھی ہو تو انسان اپنی زندگی مکمل ، بھرپور انداز سے گزارتا ہے ،ورنہ یقین مانیں ایک ہٹا کٹا انسان بھی صرف ایک دانت کے درد کے نتیجے میں، یا سر درد کے نتیجے میں ساری مسکراہٹ، خوشی ، انجوائے منٹ سے محروم ہو جاتا ہے۔
الیکشن کا زمانہ ہے مختلف پارٹیاں مختلف نعرے اور وعدے کرتی نظر آ رہی ہیں ،لیکن اس بار پاکستان کی ایک جماعت نے اہل پاکستان کے دکھوں کا مداوا کرنے کے لیے ایک ایسا اعلان ، وعدے کی صورت عوام سے کیاہے جسے پورا کرنے کی صلاحیت بھی ان کے پاس موجودہے( کیونکہ صحت کے شعبے میں پہلے سے ہی سیکڑوں رفاحی ہسپتال بغیر کسی حکومتی مدد کے وہ ملک بھر میں کامیابی سے چلا رہے ہیں)
متحدہ مجلس عمل کے نائب صدر سراج الحق نے اعلان کیا ہے کہ اُن کی جماعت اقتدار میں آکر نہ صرف صحت کے شعبے میں بجٹ کا اضافہ کرے گی بلکہ امراض دل،گردہ،جگر،کینسر،ایڈز، ٹی بی، ترکِ منشیات کے لیے مفت علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
٭ تمام ہسپتالوں میں ایمر جنسی مفت فراہم کی جائے گی۔
٭۔ تمام ضلعی اور تحصیلی ہسپتالوں میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی خدمات فراہم کی جائیں گی۔
٭۔ سرکاری ہسپتالوں میں شام کے وقت اوپی ڈی کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
٭۔ تمام شہریوں کو صحت کی جملہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے اسلامی بنیادوں پر اجتماعی تکافل (انشورنس) کی سکیمیں بنائی جائیں گی۔
٭۔ اندرون ملک معیاری ادویات بنائی جائیں گی نیز جو ادویات درآمد کی جائیں گی، ان پر کسی قسم کا ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا۔
دیگر جماعتوں کے منشور میں بھی صحت ک ا شعبہ موجود ہے مگر اُنہوں نے اپنے اپنے تازہ وفاقی و صوبائی دور حکومت میں کرپشن کے علاوہ کوئی قابل ذکرکام انجام نہیں دیا۔
یہی وجہ ہے کہ عوام کی جانب سے اس بار دیانت دار کی صدائیں گونج رہی ہیں۔
دیانت دار اس لیے کہ وہ اُن کے ٹیکسز کو عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ کر سکے۔دیانت دار اس لیے کہ وہ منصوبوں میں کمیشن اور کرپشن کر کے اپنی جیبیں نہ بھرے۔

مزید :

قومی -