غیرملکی ترک ڈرائیوروں پر پابندی لگانے سے ماہانہ 200 ملین ریال کا نقصان ہوگا

غیرملکی ترک ڈرائیوروں پر پابندی لگانے سے ماہانہ 200 ملین ریال کا نقصان ہوگا
غیرملکی ترک ڈرائیوروں پر پابندی لگانے سے ماہانہ 200 ملین ریال کا نقصان ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (اے پی پی) بری نقل و حمل کی قومی کمیٹی کے چیئرمین سعود النفیعی نے واضح کیا ہے کہ سعودی سرمایہ کار وں کو ٹرکوں پر غیر ملکی ڈرائیوروں کی تقرری اور بری ٹرانسپورٹ کی سعودائزیشن کے سرکاری فیصلے منظور ہیں، حب الوطنی کا تقاضا بھی یہی ہے البتہ اگر حکومت یہ چاہتی ہے کہ اس کی بات پر عمل ہو تو سرمایہ کاروں سے وہی مطالبہ کرے جسے وہ پورا کرسکتے ہوں۔

انہوں نے توجہ دلائی کہ مملکت میں 20لاکھ سے زیادہ ٹرک اور بسیں چل رہی ہیں۔ غیر ملکی ڈرائیورو ں پر پابندی اور شہروں میں ٹرکوں کے داخلے کے اوقات محدود کرنے کے باعث ٹرک ٹرانسپورٹ کے مالکان کو ماہانہ 200ملین ریال کا نقصان ہو رہا ہے۔ اس کا نتیجہ اشیاء صرف کے مہنگا ہونے اور ان کی قیمتیں 30فیصد تک بڑھ جانے کی صورت میں برآمد ہوگا۔