ایفی ڈرین کیس کی سماعت کے دوران کچہری میں بندر گھس آیا،سائلین کی دوڑیں
راولپنڈی (آن لائن)ایفی ڈرین کیس کی سماعت کے دوران کچہری میں بندر گھس آیا ،سائلین کی دوڑیں لگ گئیں۔گزشتہ روز دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب ایفی ڈریں کیس کی سماعت جاری تھی کہ اس دوران کچہری میں کسی کا پالتو بندر گھس آیا۔بندر وکلا ء کے چیمبر سے مٹر گشت کرتا ہوا تیسری منزل پر ویران کمرہ میں گھس گیا۔اس موقع پر سائلین نے بھاگنے کی کوشش کی۔