دو دن بعد الیکشن ہیں اس لئے ایسی کوئی بات نہیں کرنا چاہتا جس سے الیکشن پر اثر پڑے:چیف جسٹس ثاقب نثار

دو دن بعد الیکشن ہیں اس لئے ایسی کوئی بات نہیں کرنا چاہتا جس سے الیکشن پر اثر ...
دو دن بعد الیکشن ہیں اس لئے ایسی کوئی بات نہیں کرنا چاہتا جس سے الیکشن پر اثر پڑے:چیف جسٹس ثاقب نثار

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس میاں محمد ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ میراکو ئی ذاتی ایجنڈا اور مفاد نہیں6ماہ پہلے کراچی جیساتھا اب اس میں تبدیلی آئی ہے،دو دن بعد الیکشن ہیں اس لئے آج ایسی کوئی بات نہیں کرنا چاہتا جس سے الیکشن پر اثر پڑے۔

گریٹر کراچی سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس میاں محمد ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے لو گ دیامر اور بھاشاڈیمز بننے پربہت خوش ہیں وہاں پانی کے چشمے بہہ رہے ہیں،ہمیں گلگت والوں کو ان کی شناخت بھی دینی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امیر ہانی صاحب نے وقت سے پہلے ٹارگٹ پورا کیاا ن کے لئے تالی بجانا چاہتا ہوں،واٹر کمیشن نے جس دیانت داری سے کام کیا اس کی مثال نہیں ملتی، 6ماہ پہلے کراچی جیساتھا اب اس میں تبدیلی آئی ہے، 6ماہ میں کراچی سے کافی کچڑا صاف ہوا ہے،دو دن بعد الیکشن ہیں اس لئے آج ایسی کوئی بات نہیں کرنا چاہتا جس سے الیکشن پر اثر پڑے،آئندہ نسلوں کو بہتر پاکستان دے کر جا نا ہے آج پیدا ہونے والا ہر بچہ 1لاکھ 17ہزار روپے کا مقروض ہے۔ ثاقب نثار کا مزید کہنا تھا کہ پانی کے بغیر زندگی کا تصور ممکن نہیں ،میراکو ئی ذاتی ایجنڈا اور مفاد نہیں،ہرایک کہہ رہا کہ پانی کے بغیر پاکستان کا وجود نہیں،پانی زندگی سے جڑاہے اس کے بغیر زندگی کا تصور نہیں،پانی آئندہ نسلوں کی امانت ہے ۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی