ڈیموں میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ31لاکھ43ہزار ایکڑفٹ ہے: ارسا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈیموں میں پانی کی صورتحال سے متعلق واپڈا اور ارسا کی رپورٹ سامنے آ گئی جس کے مطابق ڈیموں میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ31لاکھ43ہزار ایکڑفٹ ہے۔
ترجمان واپڈا کے مطابق چشمہ میں پانی کا ذخیرہ2لاکھ37ہزارایکڑفٹ ہے جبکہ منگلا میں پانی کاذخیرہ11لاکھ50ہزار ایکڑفٹ اورتربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ17لاکھ56ہزارایکڑفٹ ہے۔ترجمان ارسا کے مطابق دریاؤں میں پانی کی آمد4لاکھ27ہزار400کیوسک ہے جبکہ آبپاشی کے لئے پانی کااخراج2لاکھ64ہزار600کیوسک ہے اس طرح ڈیموں میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ31لاکھ43ہزار ایکڑفٹ ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزڈیموں میں پانی کا کل ذخیرہ28لاکھ7ہزارایکٹر فٹ تھا۔